صوبائی حکومت نے ٹراما سینٹر کو مکمل طو رپر فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سیف اﷲ چٹھہ
بہت جلد سینٹر میں جدید مشینری کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ،چیف سیکریٹری بلوچستان
جمعرات 6 اکتوبر 2016 20:55
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ٹراما سینٹر کو مکمل طو رپر فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بہت جلد سینٹر میں جدید مشینری کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ ٹراما سینٹر میں ڈاکٹروں پیرا میڈیکس اور دیگر عملے کو تعینات کردیا گیا ہے اور سول ہسپتال میں تبدیلیاں لاکر اسے ایک جدید ہسپتال بنایا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال کے دورہ کے دوران منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری کے ہمراہ سیکریٹری صحت نورالحق بلوچ، ایم ایس سول ہسپتال اور دیگر حکام تھے۔ چیف سیکریٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال میں سیکیورٹی نظام، صفائی کی صورتحال او رپارکنگ نظام کو بہتر بنایا جائے۔(جاری ہے)
ہسپتال میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے اور اس کی نگرانی کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بنایا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اور نرسنگ سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سول ہسپتال میں قائم ٹراما سینٹر میں تین ماہ کے اندر جدید مشینری کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال میں مختلف شعبوں کے سربراہان اپنے شعبوں کی ضروریات سے آگاہ کریں تاکہ ان ضروریات کو پورا کیا جاسکے اور عوام کی مشکلات کو دور کرکے انہیں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات مہیا کی جاسکیں۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں مشینری اور عملے کی کمی کی وجہ سے تین ماہ میں ایک آپریشن بھی نہیں ہوا جس پر چیف سیکریٹری نے یقین دلایا کہ عملے کی تعیناتی اور جدید مشینری کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئٹہ میں 500بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے جس سے صوبے کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.