بھارت نے حملے کی جرات کی تو 7کروڑ نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے‘مقررین
منہاج القرآن ،عوامی تحریک اورایم ایس ایم کی جدوجہد علم اور امن کیلئے ہے ،عوامی تحریک کے کارکنوں نے کرپشن اور ظلم کے خاتمے کیلئے جانوں کی قربانیاں دیں ‘ایم ایس ایم کے 22ویں یوم تاسیس کے موقع پر الحمرا میں تقریبسے ڈاکٹر حسین محی الدین ، عرفان یوسف و دیگر کا خطاب
جمعرات 6 اکتوبر 2016 20:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 22ویں یوم تاسیس سے مہمان خصوصی منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منہاج القرآن،عوامی تحریک اور ایم ایس ایم کی جدوجہد علم اور امن کیلئے ہے ۔ماڈل ٹاؤن میں 14 کارکنوں کی لاشیں اٹھانے کے باوجود بندوق نہیں اٹھائی۔پاکستان میں صرف ڈاکٹر طاہر القادری کے کارکن نظریے کے اوپر کھڑے ہیں،یہ حسینی قافلہ یزید کی باطل فکر کو شکست دے گا ،انقلاب آ کر رہے گا ،لٹیرے ،کرپٹ اور قاتل نظام کے سرپرست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ماضی کا حصہ اور قصہ بنیں گے ۔
تقریب کی صدارت ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چودھری عرفان یوسف نے کی جبکہ نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن تنویر خان،سنیئر صحافی زین علی،اسد اﷲ خان ،میاں عنصر محمود ،عبد الباسط ملک،رانا تجمل،حسن مرتضائی،اقرا یوسف جامی،فاروق ششاہ،رانا علی حسن،عدیل بھٹی ،اسماعیل اسحاق،حلیمہ بی بی،زینب ارشد نے خطاب کیا ،امیر لاہور حافظ غلام فرید نے بھی خصوصی شرکت کی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.