مجالس و ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ‘ سی سی پی او لاہور

جلوسوں و مجالس کی مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں جائینگے ، اہم جلوسوں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائیگی 17 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاران اور رضا کار ڈیوٹی دیں گے‘کیپٹن (ر)محمد امین وینس کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

جمعرات 6 اکتوبر 2016 20:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور مجالس و ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، مجالس و جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ حساس جلوسوں و مجالس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی جائے گی، تمام ڈویژنل ایس پیز اپنے اپنے علاقوں میں تمام امور کی نگرانی کریں گے۔

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں لاہور پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے 17 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاران اور رضا کار ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ شہر میں 5327 مجالس منعقد ہونگی جبکہ 650 ماتمی جلوس برآمد ہونگے ۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو انکی ڈیوٹی سے متعلق بریف کیا جائے تاکہ وہ احسن طریقے سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رضا کاروں سے قریبی رابطہ رکھا جائے کیونکہ رضا کار سکیورٹی ڈیوٹی میں بہت ممدو معاون ثابت ہوتے ہیں۔ سی سی پی او نے کہا کہ مجالس و جلوسوں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں اور جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی مکمل فزیکل چیکنگ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :