پرویز مشرف ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر ہسپتال پہنچ گئے

جمعرات 6 اکتوبر 2016 20:15

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشرف ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر ہسپتال پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں سابق صدر پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی میں پھر تکلیف شرو ع ہو گئی جس کے علاج کیلئے وہ ہسپتال چلے گئے ۔امریکی ہسپتال میں پرویز مشرف کا تفصیلی میڈ یکل چیک اپ اور سی ٹی اسکین سمیت مختلف ٹیسٹ بھی ہوئے ۔واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل سوشل میڈ یا پر ایک ویڈ یو وائرل ہوئی تھی جس میں پرویز مشرف کسی نجی تقریب میں اپنی اہلیہ صہبا مشرف کے ساتھ رقص کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :