کراچی،عزیزآبادمیں خالی مکان سے ملنے والے ہتھیاروں کی مالیت 10کروڑ کے قریب،11طیارہ شکن گنیں بھی شامل

جمعرات 6 اکتوبر 2016 20:07

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) عزیزآبادمیں متحدہ کے اسلحہ خانے سے ملنے والے ہتھیاروں کی مالیت 10کروڑکے لگ بھگ ہے،پکڑے گئے ہتھیاروں میں11طیارہ شکن گنیں ہیں،ایک طیارہ شکن گن کی قیمت 8لاکھ ہے،اس طرح 11گنزکی قیمت 88لاکھ ہے،7.12ایم ایم گن کی قیمت 5لاکھ روپے ہے،17گرنیڈلانچربھی ملے ہیں جن کی قیمت 75ہزارکے حساب سے 12لاکھ 75ہزارروپے ہے،34لائٹ مشین گن پکڑی گئیں جن کی 2لاکھ کے حساب سے مالیت 78لاھ روپے ہے،9آرپی جی کی قیمت فی عدد3لاکھ کے حساب سے 27لاکھ روپے ہے،2لاکھ مالیت والی 82سب مشین گنیں پکڑی گئیں،جن کی مجموعی مالیت ایک کروڑ64لاکھ ہے،7ایم ایم بورگن کی قیمت 25ہزارروپے ہے،برآمدہونے والی 7ایم ایم بورکی بندوقوں کی کل مالیت 2لاکھ 75ہزار ہے،32چائنارائفلزملیں،جن کی قیمت 50ہزارروپے کے حساب سے 16لاکھ ہے،10جی تھری رائفلزکی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے سے 15لاکھ روپے ہے،5اسنائپررائفلزکی قیمت 10لاکھ ہے،9شارٹ ایس ایم جی کی کل مالیت 2لاکھ 25ہزارروپے ہے،جبکہ اس کتے 245میگزین ملے،فی میگزین کی قیمت ڈھائی ہزارروپے ہونے کے باعث اس کی کل مالیت 6لاکھ ساڑھے 12ہزارہے،100روپے مالیت والی 62.7ایم ایم کی ساڑھے 4لاکھ گولیاں ملیں،جن کی مجموعی مالیت ساڑھے 4کروڑہے ،سیون ایم ایم کی 50ہزارگولیوں کی قیمت لگ بھگ 25لاکھ روپے ہے،2ہزارائفل گرنیڈزکی قیمت 2کروڑہے،50ہزارمالیت والی 140بلٹ پروف جیکٹس کی مجموعی مالیت 70لاکھ روپے ہے،15ہزارمالیت والے 30بیلٹس کی مجموعی مالیت ساڑھے 4لاکھ روپے ہے�

(جاری ہے)

#

متعلقہ عنوان :