مفتی منیب الرحمن کا جماعتِ اہلسنت کراچی کے امیر ممتاز عالمِ دین علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کے انتقالِ پرملال

جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:59

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) مرکزی روٴیت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین اور تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے صدر مفتی منیب الرحمن نے جماعتِ اہلسنت کراچی کے امیر ممتاز عالمِ دین علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کے انتقالِ پرملال پر انتہائی تاسّف کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اُن کے انتقال سے اہلسنت وجماعت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے اور اُن کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا آسانی سے پُر نہیں ہوگا۔

علامہ سید شاہ تراب الحق 1985کے قومی انتخابات میں قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے اور اسمبلی کے اندر انتہائی فعال کردار ادا کیا ۔وہ رُبعِ صدی سے زیادہ عرصے تک جماعتِ اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر چلے آرہے تھے ،وہ دارالعلوم امجدیہ کے ٹرسٹی، مصلح الدین گارڈن میمن مسجد کے خطیب ،مدرسہ انوار القرآن کے مہتمم ،ادارہٴ تحقیقاتِ امام احمد رضا کے سرپرستِ اعلیٰ اور کئی دینی وفاہی اداروں اور تنظیموں کی سرپرستی فرماتے تھے ۔

(جاری ہے)

وہ انتہائی مقبول خطیب اور پیر طریقت تھے اور ملک کے اندر وباہر لاکھوں لوگ اُن سے عقیدت ومحبت رکھتے تھے ۔انہوں نے مسلمانوں ،تمام علماء ومشائخ اہلسنت اورعوامِ اہلسنت سے اپیل کی کہ اُن کے لیے دعائے مغفرت کریں ،ان کے ایصالِ ثواب کے لیے محافل کا انعقاد کریں اور اُن کی خدمات کے حوالے سے ریفرنسز منعقد کریں۔ علاوہ ازیں علامہ جمیل احمد نعیمی ،مفتی محمد اطہر نعیمی ،مفتی محمد رفیق حسنی ، علامہ احمد علی سعیدی ، علامہ سید نذیر شاہ ، مولانا علی عمران صدیقی اور دیگر علماء نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔#

متعلقہ عنوان :