کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد وفد کی صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ سے ملاقات

وزیر اعلیٰ سندھ کا اپنی کابینہ میں نوجوان وزیر کی شمولیت کو سراہا ، ٹرانسپورٹ مسائل کو مخلصانہ طریقے سے حل کرانے کا خیر مقدم

جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:59

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) کراچی ٹرانسپورٹ اتحادکے آٹھ رکنی وفد نے سیّد ارشاد حسین شاہ بخاری# کی قیادت میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سیّد ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی۔ وفد میں تواب خان، طارق چوہدری#، فقیر محمد، جمشید خان، محمد الیاس، عتیق عباسی اور نعیم الدین صدیقی شامل تھے۔ وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ کا اپنی کابینہ میں نوجوان وزیر کی شمولیت کو سراہا اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ وزیر ٹرانسپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کو مخلصانہ طریقے سے حل کرانے کی کوشش کریں گے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کے ٹرانسپورٹ مسائل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ کراچی پاکستان کے ساتھ ساتھ سندھ کا بھی دل ہے اور بین الاقوامی حیثیت کا حامل اور پاکستان کا حب ہے۔

(جاری ہے)

جہاں پاکستان کے کونے کونے سے آکر بسنے والے باعزت روزی کمارہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت خدمت پہ یقین رکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ چاہتے ہیں کہ وہ صوبے میں رہنے والوں کو بلا رنگ و نسل خدمت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبوں میں حکومت کا ساتھ دیں۔ حکومت ان کو اوّلین ترجیح دے گی۔ اور بنکوں سے قرضے دلانے میں بھی سہولت فراہم کرے گی۔ وفد نے ٹرانسپورٹ کے مسائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2008 ءء کے بعد ہماری سینکڑوں بسیں، منی بسیں، کوچز جلائی گئیں۔ ڈرائیوروں، کنڈکٹروں کو شہید و ذخمی کیا گیا۔ سبق وزیر اعلیٰ سیّد قائم علی شاہ صاحب کے دور میں جلائی گئی کچھ بسوں کا اور ڈرائیوروں کا معاوضہ دیا گیا لیکن تمام بسوں اور کچھ ڈرائیوروں کو معاوضہ نہیں دیا گیا۔

2008 ءء کے بعد ابھی تک بیگار میں پکڑی گئی گاڑیوں کا معاوضہ ایک کروڑ 72 لاکھ واجب الادا ہے۔ وہ بھی تاحال ادا نہیں کیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے وفد کو ہدایت کی کہ وہ جلائی گئی گاڑیوں، شہید کئے گئے ڈرائیوروں، بیگار میں پکڑی گئی گاڑیوں کی فہرست جمع کرائیں۔ انشاء اللہ وزیر اعلیٰ سے کہہ کر معاوضہ بھی دلائیں گے اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے وفد کی ملاقات بھی کرائیں گے۔

وفد نے وزیر ٹرانسپورٹ سے شکایت کی کہ راستے بلاک کرنے کیلئے بسوں، منی بسوں اور کوچز کو عموماً اور 10-09-08 محرم کو خصوصاً پکڑا جاتا ہے جس کے لئے آئی جی سندھ، اے ڈی خواجہ جو کہ ایک ایمان دار افسر ہیں۔ ان کو بھی خط کے ذریعے صورتِ حال سے آگا کردیا گیا ہے۔ اس پر وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ وہ خود بھی ان سے بات کریں گے۔ وفد نے وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے توجہ سے مسائل سننے اور ان کے حل کرانے کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :