پی آئی سی کی نئی ویب سا ئٹ کا آغاز

جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور نے عوام الناس کے لئے نئی اور جدید ویب سائٹ کا آغاز کر دیا ہے ۔یہ ویب سائٹ http://www.pic.punjab.gov.pk پر دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی سی لاہور کے بارے میں مفید معلومات ،یہاں دستیاب طبی سہولیات،اعدادوشمار،نئے ترقیاتی کاموں،فیکلٹی کے بارے میں تمام معلومات ویب سائٹ پر فراہم کی گئی ہیں اس کے علاوہ سوشل میڈیا فیس بک،ٹویٹر اور یوٹیوب کے لنک بھی مہیا کئے گئے ہیں۔

اس ویب سائٹ کے ذریعہ پی آئی سی کے بارے میں معلومات تک عوام کی رسائی نہایت آسان بنا دی گئی ہے۔یہ ویب سائٹ PITBکے تعاون سے بنائی گئی ہے جو کہ موبائل پر بھی با آسانی دیکھی جا سکتی ہے۔ان تمام اقدامات کا مقصد عوام کو اس ادارہ کے بارے میں درست اور فوری معلومات فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :