سالانہ اتحاد بین المسلمین کانفرنس (کل )بادشاہی مسجد لاہورمیں ہوگی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں بسلسلہ محرم الحرام اتحاد بین المسلمین کانفرنس کل بروز ( جمعہ ) کو خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوگی جبکہ مہمانان خصوصی میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ،وزیر مذہبی امور عطا ء محمد مانیکا سیکرٹری اوقاف نوازش علی ، کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل،سی سی پی او لاہور امین وینس ،ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سمیت تمام مسالک کے جید علماء کرام مشائخ عظام تمام دینی مذہبی سیاسی ،قومی وملی راہنماوٴں سمیت ووکلا، دانشور،ملک کے معروف صحافی شرکت وخطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا مقصد ملک میں امن و امان کا قیام اور خصوصا حضرت سید نا اما م حسین رضی اللہ عنہ کی سیرت اور شہادت سے جو ہمیں درس ملتا ہے و ہ ایثار قربانی اور صبر کا ہے کو اجاگر کرنا محرم الحرام میں امن و سلامتی کی صورت حال کو یقینی بنانا ہے اور اتحاد بین المسلمین کے اس پیغام امن کو عام کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :