لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیزبلوچ کے گھر کے باہر دستہ بم سے حملہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:44

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06اکتوبر2016ء):لیاری کے علاقے سنگولین میں دھماکہ سنا گیا ہے،امدادی ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیزبلوچ کے گھر کے باہر دستہ بم سے حملہ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تاہم دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب سنگولین میں دھماکے کی آوازسنتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھا کرنے شروع کردیے جبکہ امدادی ٹیموں نے اپنی کاروائی شروع کردی۔