فوڈ انسپکٹرکی کاروائی گوشت کی دکانوں کیخلاف مقدمات درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:32

کمالیہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔06اکتوبر2016ء):فوڈ انسپکٹر کی کاروائی گوشت کی دکانوں کو چیک کیا، دو دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غلام مصطفی فوڈ انسپکٹر نے گذشتہ روز منڈی موڑ کمالیہ کے قریب محمد فیاض جبکہ محلہ فتح پور کے قریب محمد اکبر کی گوشت کی دکانوں کو چیک کیا۔ جہاں صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر گندگی پائی گئی۔ تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے تحریری درخواستیں ملنے پر الگ الگ مقدمات کا اندراج کرلیاہے۔