پشاور ہائیکورٹ نے ضلعی حکومت کے بجٹ معاملے پر ناظم اور نائب ناظم کونوٹس جاری کردیا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:11

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) پشاور ہائی کورٹ نے ضلعی حکومت کے بجٹ معاملے پر ناظم اور نائب ناظم اعلی کو دو ہفتوں کے اندر جواب داخل کرنے کے احکامات جاری کردیئے پشاور ہائی کورٹ میں ضلعی کونسل کی اپوزیشن اراکین کی جانب سے ضلعی حکومت کے بجٹ کے خلاف دائر رٹ کی سماعت ہو ئی ۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ کے جسٹس یحیٰ آفریدی اورجسٹس اشتیاق ابراہیم خان پر مشتمل دورکنی بنچ نے دائررٹ کی سماعت کی۔

عدالت نے ناظم اور نائب ناظم کونوٹس جاری کرتے ہوئے دوہفتوں کے اندر جواب جمع کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ ضلعی کونسل کے اپوزیشن اراکین نے ناظم ارباب عاصم اورنائب ناظم کی صوابدیدی فنڈ کے خلاف رٹ دائر کر رکھی ہے جس میں بجٹ میں خطیر رقم صوابدیدی فنڈ کے لیے مختص کرناغیر آئینی قرار دیتے ہوئے عدالت سے بجٹ کو مسترد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔