Live Updates

عمران خان کے بیان سے سخت مایوسی ہوئی۔سینیٹراعتزازاحسن

پی ٹی آئی نےوزیراعظم کی پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کی،جبکہ پارلیمنٹ کا فورم مشترکہ فورم ہوتاہے،ہم نے بائیکاٹ نہ کرنے کا درست فیصلہ کیا،کشمیر کے معاملے پرہمیں تبدیلی لانی چاہیے تھی۔مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی کاعمران خان کی تنقید کا جواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:10

عمران خان کے بیان سے سخت مایوسی ہوئی۔سینیٹراعتزازاحسن

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06اکتوبر2016ء) :پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان سے سخت مایوسی ہوئی،پتہ نہیں عمران خان کوکون مشورے دیتا ہے،پی ٹی آئی کو اس اجلاس سے گھبرانا نہیں چاہیے تھا، پارلیمنٹ کا فورم وزیراعظم کا نہیں بلکہ مشترکہ فورم ہوتاہے،ہم نے بائیکاٹ نہ کرنے کا درست فیصلہ کیا،کشمیر کے معاملے پر ہمیں تبدیلی لانی چاہیے تھی۔

انہوں نے آج یہاں عمران خان کی پیپلزپارٹی پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے سیشن کا بائیکاٹ کیا۔لیکن وزیراعظم کی جانب سے بلائی گئی پارلیمانی کانفرنس میں شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری نے شرکت کی۔پرویزخٹک بھی وزیراعظم کی دعوت پر گئے۔لیکن پارلیمنٹ کا فورم مشترکہ فورم ہے وزیراعظم کا فورم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

،ہم نے بائیکاٹ نہ کرنے کا درست فیصلہ کیا،کشمیر کے معاملے پر ہمیں تبدیلی لانی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں عمران خان پرجب تنقید ہوئی تو اس کا غصہ آپ نے ہم پر اتار دیا۔ہم نے ہاؤس میں جاکر نوازشریف کی خارجہ پالیسی کی بھرپور مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اب بھی مقصد پاناما پیپرزپر نوازشریف اور انکے خاندانوں کو آڑے ہاتھوں لینا اور احتساب کی جانب لے کرجانا ہے۔اگر پی ٹی آئی کا بھی یہی مقصد ہے تو پھر ہمارے خلاف بیان بازی نہیں ہونی چاہیے تھی اس کا فائدہ میاں نوازشریف کو ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :