وزیراعظم نوازشریف ملک کی ترقی او رخوشحالی کیلئے اہم اقدامات کررہے ہیں، سردار مہتاب احمد

جمعرات 6 اکتوبر 2016 18:42

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) یوسی 41اسلام آبادکے چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا منشور عوام کی فلاح و بہبود ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) دوسرا خدمت کا نام ہے اور مسلم لیگ(ن) کی پالیسیاں عوام کی فلاح و بہبود سے وابستہ ہیں، وزیراعظم نوازشریف ملک کی ترقی او رخوشحالی کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں اورامن و امان کی صورتحال کو بہترکرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں تعمیرو ترقی کے حوالہ سے ہنگامی بنیادوں پر جو اقدامات کرر ہے ہیں جوقابل تحسین ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے یوسی 41 اسلام آبادسے آئے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نمائندے اسلام آباد کے میئر وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر او رڈپٹی میرز کی قیادت میں مل کر اس شہر کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر کو ایک مثالی شہر بنانے کا عہد کرتے ہیں اور اسلام آباد کے مکینوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیساتھ ساتھ وزیراعظم میاں نوازشریف کے وژن کے مطابق شہر کو مثالی دارلحکومت بنانااولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پاکستان مسلم لیگ(ن) کا عزم ہے اور مقامی پارٹی قیادت بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، عوام کی بہتری اور علاقے کی خوبصورتی کیلئے اسلام آباد میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہونے پر اسلام آباد کے عوام میئر شیخ عنصرعزیز کے شکر گزار ہیں وہ وفاقی دارلحکومت کی تقدیر بدل دیں گے۔

نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ حقیقی معنوں میں شہرکو ایک ایسا شخص مل گیا ہے جو وفاقی دارلحکومت کے رہنے والوں کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں، ہم وزیراعظم میاں نوازشریف کے بھی مشکورہیں جنہوں نے ایک تجربہ کار شخصیت کو یہ اہم ذمہ دری سونپی ہے ۔سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ شیخ عنصر شہر میں پانی اور دیگربحران پر قابوپانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے،اسلام آبادکے دیہی علاقوں کو بھی جلد شہریوں علاقوں کی طرح عنقریب بہترین سہولیات میسر ہونگی اور لوگوں کو صحت اور تعلیم کی سہولیات بھی پہنچانے کیلئے کام کیاجائے گا۔

نومنتخب چیئرمین سردارمہتاب احمد خان نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد عالمی سطح پر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے جانا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :