لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ احمد حسان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پرایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کر لیا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 18:37

لاہور۔6 اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے متوقع میئر لاہور اورلیگی رہنما خواجہ احمد حسان کو سرکاری اجلاسوں کی صدارت سے روکنے اور نااہلی کیلئے دائر درخواست پرایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو جواب سمیت طلب کر لیا۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ احمد حسان یونین کونسل 107سے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62, 63 اورلوکل گونمنٹ ایکٹ کے تحت خواجہ احمد حسان لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ہونے کی حیثیت سے دو سال تک عوامی عہدہ رکھنے کے اہل نہیں، اس کے باوجود خواجہ احمد حسان غیر قانونی طور پرسرکاری اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں۔ جس پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو سات اکتوبر کو جواب سمیت طلب کر لیا۔