ہمارا کوئی خفیہ ایجنڈہ نہیں ‘(ن) لیگی حکومت پر فر عونیت طاری ہے وہ کسی کو اہمیت نہیں دیتے ‘ شاہ محمودقر یشی

مشتر کہ اجلاس میں جو تماشا ہو رہا ہے وہ پوری قوم دیکھ رہی ہے سپیکر اجلاس ملتوی کر نے کی دھمکی دیتے رہے ‘کشمیر کے معاملے پر ہم آج بھی عوام اور فوج کیساتھ ہیں ‘گفتگو

جمعرات 6 اکتوبر 2016 18:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی خفیہ ایجنڈہ نہیں ‘(ن) لیگی حکومت پر فر عونیت طاری ہے وہ کسی کو اہمیت نہیں دیتے ‘مشتر کہ اجلاس میں جو تماشا ہو رہا ہے وہ پوری قوم دیکھ رہی ہے سپیکر اجلاس ملتوی کر نے کی دھمکی دیتے رہے ‘کشمیر کے معاملے پر ہم آج بھی عوام اور فوج کیساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ وزیر اعظم نے پار لیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس میں کوئی نئی بات نہیں کی اور اس میں اب کوئی شک نہیں کہ (ن) لیگ کی حکومت میں ناکام سفارتکاری کی ہے ایک داستا ن ہے جو موقعہ ملا تو قوم کے سامنے پیش کرو ں گا ۔ انہوں نے کہا کہ پار لیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس میں (ن) لیگ کے خوشامدی اپوزیشن کو بات بھی نہیں کر نے دیتے ہمیں بھی یہ خدشہ تھا جب عمران خان پار لیمنٹ میں خطاب کر یں گے تو خوشامدی کھڑ ہو جائے گے اصل میں(ن) لیگی حکومت پر فر عونیت طاری ہے وہ کسی کو اہمیت نہیں دیتی جسکی وجہ وہ خود ہی بحرانوں کا شکار ہو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :