پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس‘ سینیٹر مشاہد اﷲ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنانے پر پیپلز پارٹی کا شدید احتجاج
پیپلز پارٹی کے ارکان نے مودی کا جو یار ہے، غدار ہے غدار ہے کے نعرے،واک آؤٹ کی کوشش جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق اور سپیکر ایاز صادق نے پیپلز پارٹی کو واک آؤٹ کرنے سے روک لیا مجھے پہلے ہی خدشہ تھا کہ ’’جی جی بریگیڈ‘‘ میرے خلاف توپیں چلائے گی،حکومت اپکی ہے میرے خلاف عدالت چلے جائیں، پرویز مشرف کی سب سے زیادہ مخالفت میں نے کی، باقی تو10سال کیلئے باہر چلے گئے تھے،اعتزاز احسن
جمعرات 6 اکتوبر 2016 18:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) سینیٹر مشاہد اﷲ کی جانب سے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر پیپلز پارٹی کا شدید احتجاج ،پیپلز پارٹی کے ارکان نے مودی کا جو یار ہے، غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگانے شروع کردیئے اور مشترکہ اجلاس سے واک آؤٹ کی کوشش کی مگر جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق اور سپیکر ایاز صادق نے انہیں واک آؤک کرنے سے روک لیا ۔
جمعرات کو مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مشاہد اﷲ نے پیپلز پارٹی پر شدیدتنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں وزیر اعظم پر تنقید کی گئی کہ انہوں نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیا،مگر کلبھوشن یادیو کے ڈوزیئر اقوام متحدہ ا ور دنیا کے ہر فورم پر ثبوتوں کے سات پڑے ہیں نواز شریف کام والا آدمی ہے بڑھکیں مارنے والا نہیں،ہم نے یہ بھی دیکھا کہ سکھوں کی فہرستیں بھارتی انٹیلی جنس چیف کو دی گئیں ، بینظیر بھٹو شہید کا فہرستیں دیے جانے پر شکریہ ادا کیا گیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.