آرمی چیف کاپاکستان اورروس کی مشترکہ فوجی مشقوں کے علاقے کا دورہ

آرمی چیف نے مشترکہ فوجی مشقوں”دروزبا“کامعائنہ بھی کیا،فوجی مشقوں میں شریک افسروں اورجوانوں کی قابلیت اورعزم کو بھی سراہا،روسی فوج اپنی ہم پلہ فوج میں بہترین فوج ہے،پاک فوج دنیاکی سب سے زیادہ سخت جنگ لڑنے والی فوج ہے۔جنرل راحیل شریف کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 اکتوبر 2016 18:19

آرمی چیف کاپاکستان اورروس کی مشترکہ فوجی مشقوں کے علاقے کا دورہ

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06اکتوبر2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اٹک کے قریب پاکستان اور روس کے درمیان جاری مشترکہ فوجی مشقوں کے علاقے کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان اور روس کے درمیان جاری مشترکہ فوجی مشقوں”دروزبا“کامعائنہ بھی کیا،آرمی چیف نے فوجی مشقوں میں شریک افسروں اور جوانوں کی قابلیت ،مہارت اور عزم کو بھی سراہا۔ اس موقعہ پر جنرل راحیل شریف کہا کہ مشترکہ فوجی مشقیں انسداددہشتگردی مشقوں سے تجربات کے تبادلے میں مدد ملے گی۔ روسی فوج بھی اپنی ہم پلہ فوج میں سب سے بہترین فوج ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج دنیاکی سب سے زیادہ سخت جنگ لڑنے والی فوج ہے۔پاکستانی آرمی کو دنیا کی سخت ترین جنگ لڑنے کا تجربہ ہے۔