کراچی،عزیز آباد سے برآمدہونے والااسلحہ اور گولہ بارود کے حوالے تحقیقات جاری

پانی کا ٹینک خصوصی طور پر ڈیزائن کر کے بنایا گیا ، ہوا کی ترسیل کیلئے پڑوسیوں کے گھروں میں وینٹی لیشن پائپ بھی موجود تھے، تحقیقاتی حکام اسلحہ کی برآمدگی کا مقدمہ عزیز آباد تھانے میں سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) کراچی کے علاقے عزیز آباد سے برآمدہونے والااسلحہ اور گولہ بارود کے حوالے تحقیقات جاری ہیں،تحقیقاتی حکام کے مطابق پانی کا ٹینک خصوصی طور پر اسی لیے ڈیزائن کر کے بنایا گیا تھا۔دوسری طرف کراچی میں گزشتہ روز عزیز آباد سے برآمد کیے جانے والے اسلحے اور گولہ بارود کا مقدمہ عزیز آباد تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عزیز آباد سے برآمدہونے والااسلحہ اور گولہ بارود کے حوالے تحقیقات جاری ہیں،تحقیقاتی حکام کے مطابق پانی کا ٹینک خصوصی طور پر اسی لیے ڈیزائن کر کے بنایا گیا تھا۔حکام کے مطابق اسلحہ زیر زمین چھپایا گیاتھا اور ہوا کی ترسیل کیلئے پڑوسیوں کے گھروں میں وینٹی لیشن پائپ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق جس مکان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے وہ نعیم اﷲ نامی شخص کے نام پر ہے، پچھلے 2 سال سے بجلی کا بل ادا نہیں کیا گیا، گھر کے ایک گرد آلود کمرے میں کیلنڈر بھی لگا ہوا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مکان میں جنوری 2015 سے قبل کسی خاندان کی رہائش تھی۔

دوسری جانب اسلحہ کی برآمدگی کا مقدمہ عزیز آباد تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے اور مقدمے کی تفتیش میں آگے جاکر اس میں ریاست سے بغاوت کی دفعہ بھی شامل کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :