پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ سے چیئر مین نیٹو ملٹری کمیٹی جنرل پیٹر پیول کی ملاقات ٗ باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

جنرل پیٹر پیول کی خطے میں امن اور استحکام کے لئے میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے ضمن میں پاکستان نیوی کے کردار اور مستحکم عزم کی تعریف

جمعرات 6 اکتوبر 2016 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ سے چیئر مین نیٹو ملٹری کمیٹی جنرل پیٹر پیول نے نیول ہیڈکوارٹرزمیں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے سر براہ نے دہشت گردی کے خلافت جنگ بشمول کو لیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کے خلاف آپریشنز میں پاک بحریہ کی شمولیت کے سلسلے میں پاکستان کے عزم اور کار کردگی پر بھی روشنی ڈالی۔ جنرل پیٹر پیول نے خطے میں امن اور استحکام کے لئے میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے ضمن میں پاکستان نیوی کے کردار اور مستحکم عزم کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :