کراچی میں پکڑے جانیوالے اسلحہ میں ملوث افراد کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کئے جائیں گے ٗ عابد شیر علی

کراچی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے اسلحہ فری شہر بنانا بے حد ضروری ہے ٗوزیرمملکت کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 6 اکتوبر 2016 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی میں پکڑے جانے والے اسلحہ میں ملوث افراد کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کئے جائیں گے، کراچی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے اسلحہ فری شہر بنانا بے حد ضروری ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور پارلیمنٹ مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے ٗمتحد ہو کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو گولیوں سے چھلنی کیا جا رہا ہے ٗ انسانی حقوق کے علمبرداروں کو یہ ظلم و ستم کیوں نظر نہیں آ رہا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ہمارے پاس ہیں، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آ گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ٗ کراچی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے اسلحہ فری شہر بنانا بے حد ضروری ہے، کراچی سے پکڑا جانے والے اسلحے کے پیچھے ملوث لوگوں کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے انہیں سزائیں دی جائیں گی۔

اسلحہ پکڑنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران احتجاج کے بجائے شادی کر لیں وہ ان کے حق میں زیادہ بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :