ملک کے موجودہ نازک حالات میں نفاق اور انتشار کی سیات کی کوئی گنجائش نہیں ہے‘عمران نذیر

نواز شریف کو جیل بھیجنے کی باتیں کرنیوالوں کی مثال ایسے ہی ہے کہ’’سو چوہا کھا کے بلی حج کو چلی‘‘رکن اسمبلی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری ورکن اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے، ملک کے موجودہ نازک حالات میں نفاق اور انتشار کی سیات کی کوئی گنجائش نہیں ہے،تصادم کی سیاسی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، اسلام آباد (دارالخلافہ) کو بند کرنے کا مقصد ریاست کو دھمکانے کے مترادف ہے،پی ٹی آئی کے چیئر مین جو منہ میں آئے کہہ دیتے ہیں آئین اخلاقیات اور قانون کی ان کے نزدیک کوئی حیثیت نہیں،اہم قومی امعاملات پر شکست خوردہ عناصر کی جانب سے ذاتی مفادات کی سیاسی کسی طور پر بھی مناسب نہیں۔

گذشتہ روز پارٹی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کو جیل بھیجنے کی باتیں کرنے والوں کی مثال ایسے ہی ہے کہ’’سو چوہا کھا کے بلی حج کو چلی‘‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بعض ہٹ دھرم سیاستدانوں کے احتجاج کا مقصد ملکی ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ انتشار کی سیاست کرنے والے جان لیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت پاکستانی مفادات کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کرے گی،غیروں کے اشارے پر ملکی مفادات سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،مفاداتی سیاست کا دور تم ہو چکا۔