ڈی سی او لاہور کاڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کر نے کیلئے گلبرک ٹاؤن کا دورہ

جمعرات 6 اکتوبر 2016 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ لینے اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کر نے کے لیے جسٹس سردار اقبال روڈ گلبرک ٹاؤن کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی اولاہور نے جسٹس سردار اقبال روڈپراِن ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس پر مامور ٹیموں کو چیک کیا اور شہریوں سے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی پر فیڈ بیک لیا۔

اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ما حول کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے گھروں اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تا کہ شہر سے ڈینگی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :