اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن واپس لئے جانے پر تبادلے کیخلاف دائر درخواست نمٹا دی گئی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 17:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن واپس لئے جانے پر تبادلے کے خلاف دائر درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو اکاونٹنٹ جنرل پنجاب ظفر حسن رضا کے وکیل نے بتایا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اکاونٹنٹ جنرل پنجاب ظفر حسن رضاکا اٹامک انرجی کمیشن میں تبادلہ کیا۔

(جاری ہے)

قانون کے تحت 21گریڈ کے افسر کا تبادلہ وزیر اعظم کے احکامات کے تحت ہی عمل میں لایا جا سکتا ہے۔مگر اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کو 21ویں گریڈ کا افسر ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر اٹامک انرجی کمیشن میں ممبر فنانس کے 22گریڈ کے عہدے پر ٹرانسفر کیا گیا ہے جو کہ آڈیٹر جنرل کا غیر قانونی اقدام ہے۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدلت کو اگاہ کیا کہ آڈیٹر جنرل پنجاب نے اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن لے لیا ہے ۔انہوں نے تبادلے کی واپسی کا نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کر دیا ۔ جس پر فاضل عدالت نے درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :