Live Updates

عمران خان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکا ٹ بھارت نوازی اور کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،سلومی رانا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 17:42

لاہور۔6 اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کی نائب صدر سلومی رانا نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکا ٹ بھارت نوازی اور کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔اے پی سی کے موقع پر پاگل خان نتھیا گلی میں سیر و تفریح کر رہے تھے جو ان کی ذہنی پستی اور سیاسی نا بالغ ہونے کا ثبوت ہے۔

ان کار ویہ ہمیشہ جمہوری اداروں کے خلاف رہا ہے،جس پارلیمنٹ کے وہ ممبر ہیں اسی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، اگر وہ پارلیمنٹ کو نہیں مانتے تو پھر اس کی رکنیت سے استعفیٰ کیوں نہیں دے دیتے۔اپنے ایک بیان میں سلومی رانا نے کہا کہ پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کے جنگی جنون کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے اراکین کی رائے اور تجاویز حاصل کرنے کیلئے بلایا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاکستان کی مسلح افواج ہر لمحہ تیار ہیں،دہشتگردی کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر بھی حکومت کا اولین ایجنڈا ہے ،حکومت اور فوج تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے یکجا ہیں ،اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کے ساتھ کھڑے ہونا محب وطن قوموں کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا کہپاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات