پانامالیکس ایشو:عمران خان نے30اکتوبرکواسلام آبادم میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

نوازشریف کے استعفے تک اسلام آباد دھرناختم نہیں کرینگے،نوازشریف اورآصف زرداری کرپشن کے کنگ ہیں،پیپلزپارٹی بھی ایم کیوایم کی طرح مائنس آصف زرداری فارمولا لیکرآئے،مجرم کو وزیراعظم ماننے کیلئے تیارنہیں ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 اکتوبر 2016 17:40

پانامالیکس ایشو:عمران خان نے30اکتوبرکواسلام آبادم میں دھرنا دینے کا ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06اکتوبر2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوام سے 30اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے اور دھرنا دینے کی اپیل کردی ہے،نوازشریف کے استعفے تک اسلام آباد سے واپس نہیں جائینگے،نوازشریف اور آصف زرداری کرپشن کے کنگ ہیں دونوں کا گٹھ جوڑ ہے،پیپلزپارٹی سے کہتا ہوں کہ ایم کیوایم کی طرح مائنس ون فارمولا لیکر آئیں،پیپلزپارٹی والوہم سولوفلائٹ نہ لیں تو اور کیا کریںآ پ تو پوری طرح کریش کیے ہوئے ہیں ،مجرم کو وزیراعظم ماننے کیلئے تیار نہیں ہوں،نوازشریف پاناما میں مجرم ثابت ہوچکے ہیں۔

انہوں نے پارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے اے پی سی میں نوازشریف سے ہاتھ ملایا ۔وہی بلاول جس نے نوازشریف کو غدار کہا،مودی کا یار کہا اور کراچی میں بلاول نے کہا کہ گلی گلی میں شور ہے نوازشریف چور ہے۔

(جاری ہے)

میں نے اپنی پارٹی سے کہا کہ اس طرح میں نہیں کرسکتا۔کرپٹ حکمرانوں نے تمام اخلاقیات گرادی ہیں۔

میں اتنا اچھا سیاستدان نہیں کہ منافقت کروں۔مجرم کو وزیراعظم ماننے کیلئے تیار نہیں ہوں،نوازشریف پاناما میں مجرم ثابت ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور خورشید شاہ سے زیادہ فرینڈلی اپوزیشن اور کیا ہوسکتی ہے۔پہلے نوازشریف فرینڈلی اپوزیشن تھی۔اب خورشید شاہ فرینڈلی اپوزیشن کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ باکل ٹھیک تھا۔

مجھے یہ ڈرتھا کہ یہ الٹا نہ ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن،آصف زرداری اور نوازشریف بڑے سیاستدان ہیں میں ویسا نہیں کرسکتا۔مجھے کہا گیا کہ میں محب وطن نہیں ہوں۔لیکن نوازشریف محب وطن ہیں۔جن کے بچے،پیسہ باہر ہے،جب چاہتے ہیں باہر چلے جاتے ہیں۔دوسرا محب وطن آصف زرداری ہیں۔آصف پانامالیکس کو ایان علی اور ڈاکٹرعاصم کو بچانے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کاہ کہ کشمیر پر پیغام دیدیا ہے کہ ہم ایک ہیں۔مجرم وزیراعظم سے ہاتھ نہیں ملا سکتا۔آج تحریک انصاف سڑکوں پر نہ ہوتی تو پاناما لیکس کا ایشو ختم ہوچکا ہوتا۔جب ہم سڑکوں پر نکلے ہیں تو ہمیں کہا گیا کہ سولوفلائٹ کی ہے۔یہ ان کی ملی بھگت ہے۔اعتزازاحسن جیسے لوگوں نے پوری کوشش کی کہ نوازشریف کا احتساب ہو۔لیکن نوازشریف کے پیچھے آصف زرداری ہے۔

نوازشریف اور آصف زرداری اندرسے ایک ہیں۔انہیں پتا ہے کہ کل کو ان کا احتساب ہوگا۔ہم سولوفلائٹ نہ لیں تو اور کیا کریںآ پ تو پوری طرح کریش کیے ہوئے ہیں ۔پیپلزپارٹی سے کہتا ہوں کہ ایم کیوایم کی طرح مائنس ون فارمولا لیکر آئیں۔مائنس آصف زرداری فارمولا لیکر آئیں۔زرداری کے وجود سے پیپلزپارٹی ختم ہورہی ہے۔نوازشریف اور آصف زرداری کرپشن کے کنگ ہیں دونوں کا گٹھ جوڑ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ ادارے انصاف دینگے،احتساب کرینگے لیکن کسی نے کچھ نہیں کیا۔لیکن ہمیں ایف بی آر،نیب،الیکشن کمیشن سے کوئی امید نہیں ہے۔اب اگر ہمیں تھوڑی بہت امید ہے تو سپریم کورٹ سے ہے۔ارسطو کاقول ہے جب معاشرے میں ظلم و ناانصافی ہو تو سارے انصاف کیلئے کھڑے ہوجائیں۔سوائے خودغرض اور بزدل کے باہر نہیں نکلے گا۔