خطے میں امن کے حصول کیلئے جنگ میں کامیابی پر توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے ٗمشیر قومی سلامتی کی چیئرمین ملٹری کمیٹی نیٹو سے گفتگو

جمعرات 6 اکتوبر 2016 17:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) پاکستان نے افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے کوششوں پر شمالی بحرہ اوقیانوس معاہدہ تنظیم (نیٹو) کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کے حصول کیلئے جنگ میں کامیابی پر توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے یہ بات قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے چیئرمین ملٹری کمیٹی نیٹو جنرل پیٹر پیول سے جمعرات کو یہاں وزیرعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر نے چیئرمین ملٹری کمیٹی نیٹو کو نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کے بارے میں آگاہ کیا جو پاکستان میں دہشت گردی کیلئے کامیاب اقدامات ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن کے حصول کیلئے جنگ میں کامیابی پر توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان پرامن مفاہمت کی ضرورت پربھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :