سرحدکے قریب یمنی صوبہ جازان میں سعودی حملہ،36جنگجوہلاک

سعودی فورسز نے یمن کے ساتھ سرحد کے نزدیک ملیشیاؤں کے ایک حملے کو بھی ناکام بنادیا،عرب ٹی وی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 17:17

سرحدکے قریب یمنی صوبہ جازان میں سعودی حملہ،36جنگجوہلاک

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) سعودی عرب نے یمن میں بمباری کرکے ملیشیاؤں کے 36جنگجوؤں کو ہلاک کردیاجبکہ یمن کے ساتھ سعودی سرحد کے نزدیک ملیشیاؤں کے ایک حملے کو بھی ناکام بنادیاگیا،عرب ٹی وی کے مطابق سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں نے جازان صوبے کی سمت طوال کی سرحدی گزرگاہ کے مقابل علاقے میں یمنی ملیشیاؤں کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے نتیجے میں مسلح عناصر کو براہ راست نقصان پہنچااورکم ازکم 36جنگجوہلاک ہوگئے،علاوہ ازیں سعودی افواج نے یمن کے ساتھ اپنی سرحد کے نزدیک ملیشیاؤں کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا۔

اس حملے کو الربوعہ کے علاقے کے نزدیک پسپا کیا گیا۔اس سے قبل بدھ کے روز سعودی عرب کے سرحدی ضلع طوال میں حوثیوں کی جانب سے داغے گئے گرینیڈوں کے ٹکڑے لگنے سے ایک یمنی مقیم زخمی ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :