محر م الحرام ،وفا قی دارالحکو مت میں امن و امان کی فضا ء بر قرار رکھنے کیلئے اسلام آبا د پو لیس ،پا کستا ن رینجر کامشترکہ فلیگ ما ر چ

محر م الحر ام کے دوران سیکو ر ٹی کے مو ثر اقداما ت کئے گئے ہیں ،کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کیلئے ضلع بھر میں سکیورٹی کو الرٹ کیا گیا ہے ، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 17:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) وفا قی دارالحکو مت میں محر م الحرام کے دوران سیکو ر ٹی انتظا ما ت کو مزید مو ثر بنا نے اور امن و امان کی فضا ء کو بر قرار رکھنے کے لیے اسلام آبا د پو لیس اور پا کستا ن رینجر نے مشترکہ فلیگ ما ر چ کیا،فلیگ ما ر چ میں اسلام آ باد پولیس ، پا کستا ن رینجرز ، اسلام آ باد ٹر یفک پولیس ، ریسکیو5 1، کما نڈ وز ، اے پی سی، گا ڑ یو ں و مو ٹر سائیکل پر مشتمل قا فلے نے شرکت کی ۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے کہا ہے کہ محر م الحر ام کے دوران سیکو ر ٹی کے مو ثر اقداما ت کئے گئے ہیں اور ضلع بھر میں سکیورٹی کو الرٹ کیا گیا ہے تا کہ کسی بھی نا خو شگو ا ر واقع سے بچا جا سکے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طارق مسعود یٰسین کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی نے محر م الحر ام کے دوران وفاقی دارلحکومت میں امن و اما ن کی فضا ء کو بر قرار رکھنے کے لیے فلیگ مارچ کا جامع پلان تشکیل دیا ہے جس کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر زون کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کی قیا دت میں فلیگ ما ر چ کیا گیاجس میں صدر زون کے سب ڈویثر نل پولیس افسران ، تھا نہ جا ت کے ایس ایچ اوز ، پا کستا ن رینجرزاوراسلام آ باد ٹر یفک پولیس کے افسران و جو انو ں کے علا وہ ، کما نڈوز ، ریسکیو 15، بر ائیو گا ڑ یا ں اور پٹر ولنگ افسران وجو انو ں اور فا ئر بریگیڈ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

یہ فلیگ ما رچ سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو کر آ بپا رہ چوک ،اما م با ر ہ گا ہ المر تضٰی جی نا ئن فور ٹو امام با ر گا ہ الصا دق جی نا ئن ٹو، ایف ٹین مر کز، ایف الیو ن مر کز ، بھیکہ سید اں سے گو لڑ ہ شریف، شاہ اﷲ دتہ سے ہو تا ہو ا تر نو ل سے واپس جی الیو ن مر کز ، جی ٹین مرکز ، جی نا ئن مرکز کر اچی کمپنی ، کشمیر ہا ئی وے سے ہوتا ہوا واپس سپورٹس کمپلیکس پر ا ختتا م پذیر ہو ا ۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد ساجد کیانی نے کہا کہ اس فلیگ ما ر چ کا بنیا د ی مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آ باد میں محر م الحرام کے دوران سیکو ر ٹی کو مو ثر بنا نا ، امن و اما ن کی صورت حا ل کو بر قرار رکھنا ہے اور کسی بھی نا خو شگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیا ر رہنا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عنا صر اپنے مذمو م مقاصدمیں کا میا ب نہ ہو سکے ۔

تما م پولیس افسران محر م الحر ام کے سلسلہ میں منتظمین کے سا تھ مکمل کو ارڈینیشن رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس شہر یو ں کی جا ن وما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام جلوس اور مجالس چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے اسلام آباد پولیس کے لئے انتہائی اہم اہمیت کے حامل ہیں اور ان کے لئے سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں تمام جلوسوں اور مجالس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جارہی ہے ۔

انہوں نے تما م افسران کو سخت ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا وہ اپنے ایر یاز میں افغان بستیو ں ، کچی بستیو ں اور دیگر علا قوں میں سر چنگ و کو منگ کو جا ر ی رکھیں ۔ اس میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لا پر اہی ہر گز بر داشت نہیں کیا جا ئے گی ۔ ضلع بھر میں تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو بھی مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :