Live Updates

عمران خان نے30اکتوبرکواسلام آبادبند کرنے کیلئے پارٹی رہنماوں‌کو منا لیا

30اکتوبر کو اسلام آباد کے داخلی خارجی تمام راستے بند کردینگے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا اجلاس میں‌خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:59

عمران خان نے30اکتوبرکواسلام آبادبند کرنے کیلئے پارٹی رہنماوں‌کو منا ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06اکتوبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے30اکتوبرکواحتساب تحریک کے سلسلے میں اسلام آبادبند کرنے کیلئے پارٹی رہنماوں‌کو منا لیاہے،30اکتوبر کو اسلام آباد کے داخلی خارجی تمام راستے بند کردینگے۔انہوں نے پارٹی کی جنرل کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں اسلام آباد بند کرنے سے متعلق غورکیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آج اسلام آباد میں عمران کی زیرصدارت اجلاس میں جہانگیرترین، شاہ محمود قریشی، پرویزخٹک، شیریں مزاری، اسدعمر، علیم خان، شفقت محمود، اعجازچوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ ذرائع کے کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسد عمر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اسد عمر سنو جو میں کہہ رہاہوں ،پارلیمنٹ میں جھگڑا ہوگیاہے۔ہمارا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ درست تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات