سوئی ناردرن گیس کمپنی کے افسرا ن و ملازمین نے ڈپٹی چیف انجینئر کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے افسرا ن و ملازمین نے ڈپٹی چیف انجینئر کو مسلح افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کیخلاف حسین چوک میں احتجاج‘ ملازمین نے مسلح افراد کی گرفتاری تک کام کرنے سے انکار کردیا‘سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ملازمین نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنیکا اعلان کر دیا۔

۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی ہربنس پورہ سب آفس کے انچارج فراز ندیم کو بدھ کے روز مسلح افراد نے ان کے دفتر میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے خلاف کمپنی کے انجینئرز اور ملازمین نے مشترکہ طور پر لاہور ریجن دفتر سے حسین چوک تک ریلی نکالی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین شریک ہوئے،حسین چوک میں ایک گھنٹے تک احتجاج جاری رہا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا، لبرٹی چوک اور ایم ایم عالم روڈ پر جانے والی ٹریفک کو بند کر دیا گیامظاہرین نے دھمکی لگائی ہے کہ ملزمان کی عدم گرفتاری پر سوئی گیس کی فراہمی کو معطل بھی کیا جا سکتاسیاسی شخصیت کی ایما پر کمپنی کے ڈپٹی چیف انجینئر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :