پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ، پاکستان کے دوست دشمن بن گئے ہیں،ہم غیر ریاستی عناصر کو پال رہے ہیں، افغانستان کے ساتھ کشیدگی سے پختونوں کو نقصان ہوگا ،آج افغانستان پاکستان کا بڑا دشمن بنا ہوا ہے،ہمیں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہئے،آج ہمارا کوئی دوست نہیں رہا ،مسلم ممالک کوئی بھی پاکستان کے حق میں بیان دینے کو تیار نہیں، پاکستان کو سب سے زیادہ افغانستان جنگ سے نقصان ہوا

اے این پی کے سینیٹر الیاس بلور کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیا ل

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) اے این پی کے سینیٹر الیاس بلور نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے، پاکستان کے دوست دشمن بن گئے ہیں،ہم غیر ریاستی عناصر کو پال رہے ہیں، افغانستان کے ساتھ کشیدگی سے پختونوں کو نقصان ہوگا آج افغانستان پاکستان کا بڑا دشمن بنا ہوا ہے۔ ہمیں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہئے،آج ہمارا کوئی دوست نہیں رہا مسلم ممالک کوئی بھی پاکستان کے حق میں بیان دینے کو تیار نہیں، پاکستان کو سب سے زیادہ افغانستان جنگ سے نقصان ہوا۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسلہ کشمیر اور سرحدوں پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے بحث میں اظہار خیا ل کر رہے تھے۔ سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے آج پاکستان کے دوست ہمارے دشمن بن گئے ہیں، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم نان سٹیٹ ایکٹرز کو پال رہے ہیں ہم دوسرے کے معاملات میں دخل اندازی کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ لوگ ہمارے خلاف ہوئے آج ڈھاکہ ہمارے خلاف ہوگیا ہے ‘ اشرف غنی سب سے پہلے پاکستان آیا کسی دوسرے ملک میں نہیں گیا تھا مگر آج وہ ہمارے کیوں خلاف ہوا۔

(جاری ہے)

افغانستان کے ساتھ کشیدگی سے پختونوں کو نقصان ہوگا آج افغانستان پاکستان کا بڑا دشمن بنا ہوا ہے۔ ہمیں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔ آج ہمارا کوئی دوست نہیں رہا مسلم ممالک کوئی بھی پاکستان کے حق میں بیان دینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے مسلمانوں پر مظالم ڈھائے مگر مودی یو پی سے منتخب وہ کر آیا اور یو پی میں اکثریت مسلم آبادی کی ہے بھارتی حکومت نہیں بلکہ شیو سینا مسلمانوں کو دھمکیاں دیتی ہے ہمیں شیو سینا کا کچھ کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ ستر سال سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوا اور آئندہ بھی کشمیر کا مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ افغانستان جنگ سے نقصان ہوا اس جنگ میں کچھ جرنیلوں اور مولانا نے بہت پیسے بنائے مگر آج جتنے نان ستیٹ ایکٹر ہیں افغانستان جنگ کی وجہ سے ہیں ہمیں سب کچھ بھول کر نان سٹیٹ ایکٹر ز کو ختم کیا جائے۔