شارجہ: تعمیراتی عمارت سے ایک غیر ملکی شہری کی پھندے سے لٹکتی لاش برآمد

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:47

شارجہ: تعمیراتی عمارت سے ایک غیر ملکی شہری کی پھندے سے لٹکتی لاش برآمد

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6 اکتوبر 2016ء): شارجہ کے علاقے القلایہ سے غیر ملکی شہری کی پھندے سے لٹکتی لاش ملی ہے ۔ تفصیلات کیمطابق ایک شخص کی لاش تعمیراتی عمارت کے ایک کمرے میں لٹک رہی تھی ۔ پولیس تحقیقات کے مطابق مرنے والے شخص نے چند گھنٹے قبل ہی خودکشی کی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس غیر ملکی کی شناخت کرنے میں مصروف ہے ، جبکہ اس کی موت کے دوسرے پہلوؤں پر بھی غور کیا جا رہاہے۔ ملزم کے دوستوں اور اسکے ساتھ کام کرنے والے مزدوروں سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ جبکہ غیر ملکی کی لاش کو مقامی ہسپتال کے مردہ خانے بجھوادیا گیاہے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غیر ملکی شہری نے خودکشی کی ہے ۔