آئی جی سندھ نے ڈکیتی کی واردات میں مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے اور تاجر وں کو بھتہ پرچیاں ملنے کی خبروں کا نوٹس لے لیا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات میں مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے اور تاجر برادری کو بھتہ پرچیاں ملنے کے حوالے سے دو علیحدہ علیحدہ خبروں پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ کو ہدایات جاری کیں کہ خبر کے مندرجات کو پیش نظر رکھ کر ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایاجائے اور اس حوالے سے انتہائی سنجیدہ کاوشوں کے تحت انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مبینہ بھتہ پرچیوں کے حوالے سے ڈی آئی جی ایسٹ کو ہدایات جاری کیں کہ متعلقہ تاجر برادری اور ان کے قائدین سے باقاعدہ شیڈول اجلاس ترتیب دے کر انہیں درپیش مسائل مشکلات وتحفظات کے اذالوں کے لیے ناصرف فوری اقدامات کیے جائیں بلکہ انھیں فراہم کردہ سیکیورٹی اقدامات کو بھی مذید غیرمعمولی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :