نارنگ منڈی،بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر ایجنٹ کے ہاتھوں قید رہنے والے نوجوان نیم پاگل حالت میں گھر واپس پہنچ گیا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:34

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر ایجنٹ کے ہاتھوں ایک ماہ تک قید رہنے والے نوجوان نیم پاگل حالت میں گھر واپس پہنچ گیا ، دلبراشتہ نوجوان محمداحمد ولدنثاراحمدہاشمی کااقدام خودکشی ،اہل محلہ نے جدوجہدکرکے بچالیا ،اہل خاندان کا پریس کلب نارنگ منڈی کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ ،انسانی سمگلروں کیخلاف سخت کارروائی کرنے اور ملزمان کیخلاف سخت ترین کارروائی کرنے کامطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

مقامی محلہ محمدپورہ کے مظلوم نوجوان محمداحمدنثارہاشمی نے روتے ہوئے میڈیاکو بتایاکہ وہ درزی کاکام کرتاتھا اسے شاہدمنیررحمانی سکنہ رتہ گجراں نے ورغلایااوربیرون ملک آذربائیجان بھجوانے کیلئے سبز باغ دکھائے اور ساڑھے چھ لاکھ روپیہ ہتھیالیابعدازاں آذربائیجان پہنچاتومعلوم ہواکہ یہ وزٹ ویزاہے جب احتجاج کیا تومعلوم ہوا کہ ملزم شاہدمنیررحمانی کاوالد منیر رحمانی آذربائیجان میں اس گھناؤنے کاروبار کاسرغنہ ہے منیر رحمانی نے مجھے آذربائیجان میں قیدکرلیا اور ایک ماہ تک غیرانسانی سلوک کرتارہا اور دھمکیاں دیتارہا اس دوران ایک دن موقع پاکر اس کی قیدسے آزادہوگیا اور جدوجہدکرکے واپس نارنگ منڈی آگیااب ملزمان قانونی کارروائی سے روکنے کیلئے مجھے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور پیسے واپس دینے کی بجائے پوری غنڈہ گردی کامظاہرہ کیاجارہاہے کہاں جاؤں کیاکروں اپنامکان فروخت کرکے روزی روٹی کیلئے بیرون ملک گیا اور اب کرائے کے مکان پردربدر بھٹک رہاہوں کوئی شنوائی نہیں ہورہی پنچایت نے بھی میرے حق میں فیصلہ دے دیاہے واضح رہے کہ سفاک اور بے رحم گینگ نے میرے علاوہ نصف درجن بیروزگارنوجوانوں سے لاکھوں روپے بٹورے ہیں اور تمام لٹنے والے بے یارو مددگار حکومتی توجہ کے مستحق ہیں خدارا ہمیں انصاف فراہم کیاجائے انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے انسانی ہمدردی کے تحت ملزمان کیخلاف سخت ترین کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :