نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں ، ہنڈی کا کاروبار کرنیوالوں سمیت 5ملزمان گرفتار

شاہدرہ سے گرفتار ہنڈی کا کاروبار کرنیوالے عمران اور خالق سے لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:34

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء ) لاہور میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ، ہنڈی کا کاروبار کرنیوالوں سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت شاہدرہ میں کاروائی کر کے ہنڈی کا کاروبار کرنیوالے 2ملزمان عمران اور خالق داد کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضے سے لا کھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ دوسری جانب باٹا پو رپو لیس نے سر چ آپریشن کرتے ہوئے 3افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ملزمان سے 4پستول ، 3رائفل اور 865گولیاں برآمد ہوئی ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :