سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر نکالے گئے اپنے احکامات کی بھی دھجیاں اڑادیں

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر نکالے گئے اپنے احکامات کی بھی دھجیاں اڑادی ہیں۔ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں سندھ اسمال انڈسٹریز سے ضم ہونے والے میاں بیوی کو دوبارہ بحال کرکے ایم ڈی اے میں ہی بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

دوسرے محکموں سے آنے والے افسران وملازمین کو واپس متعلقہ محکموں میں بھیجنے کے سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی۔

دیگر اداروں سے ایم ڈی اے میں ضم ہونے والے150 سے زائد افسران وملازمین کو عدالتی احکامات پر واپس متعلقہ اداروں میں بھیجا جاچکا ہے۔من پسند ملازمین کو نوازنے کیلئے سندھ حکومت محکمہ لوکل گورنمنٹ نے تمام قانونی تقاضوں کو پس پشت ڈال دیاہے۔ایم ڈی اے سے واپس متعلقہ اداروں کو بھیجے جانے والے ملامین میں سخت تشویش پھیل گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :