کراچی، لائنز ایریا ری ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں 1200پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت20اکتوبرتک ملتوی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) مقامی احتساب عدالت نے لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں 1200 پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت20اکتوبرتک ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو مقامی احتساب عدالت میں 1200 پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ کیس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ریفرنس کے دوسرے گواہ نے اپنا بیان قلمبند کرا دیا جبکہ آئندہ سماعت پر وکلاء صفائی گواہوں کے بیان پر جرح کریں گے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر فرید احمد یوسفانی، ڈپٹی ڈائریکٹر فرید نسیم، شاہد عمر ایڈیشنل ڈائریکٹر عطا ء عباس و دیگر کے خلاف نیب کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیا تھا ریفرنس میں بتایا گیا تھا اس پروجیکٹ میں ملزمان پر 1200 پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ کا الزام ہے ملزمان نے چائنہ کٹنگ میں اربوں روپے کی کرپشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :