دبئی: دبئی میونسیپلیٹی نے مکانی ڈیٹا شہریوں کو بالکل مفت فراہمی شروع کر دی ہے

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:24

دبئی: دبئی میونسیپلیٹی نے مکانی ڈیٹا شہریوں کو بالکل مفت فراہمی شروع ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6 اکتوبر 2016ء): دبئی میونسیپلیٹی حکام نے اپنی ویب سائٹ کے ذریعے تمام شہریوں کے لیئے مکانی ڈیجٹیل ڈیٹا کی فراہمی شروع کر دی ہے ۔ میونسپلیٹی حکام نے واضع کیاہے کہ اس ڈیٹا کو کسی بھی طرح بیچنا یا کسی غلط استعمال میں لانا غیر قانونی ہو گا۔

(جاری ہے)

تاہم اس کو شہریوں کی خاطر نجی اپلیکیشن میں استعمال کیا جا سکتاہے ۔ واضع رہے کہ دبئی میں کسی بھی جگہ کہ تلاش کے لیے اس سسٹم کو استعمال کر کے اس جگہ کا پتہ معلوم کیا جا سکتا ۔ میونسپیلٹی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ ہونے سے عام شہریوں کو کوئی بھی پتہ ڈھونڈنے میں آسانی ہو جائے گی۔