پی آئی اے مالی بحران سے نمٹانے کیلئے ڈاون سائزنگ پر غور ‘11 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیے جانے کا امکان

ادارے میں چھ سے سات ہزار ملازمین کی ضرورت ہے، اٹھارہ ہزار ملازمین کام کررہے ہیں‘چیئرمین پی آئی اے کا موقف

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) قومی ایئرلائنز (پی آئی اے) ایک بار پھر شدید ترین مالی بحران سے نمٹانے کیلئے ڈاون سائزنگ پر غور ‘11 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیے جانے کا امکان۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے)کو پھر مالی مشکلات نے گھیر لیا ہے ملازمین کو ابھی تک ستمبر کی تنخواہیں بھی ادا نہ کئے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ صورتحال کے پیش نظر ڈان سائزنگ پر غور بھی شروع کردیا ہے اگر ڈان سائزنگ کا فیصلہ ہوا تو قومی ادارے کے گیارہ ہزار ملازمین بیروزگار ہوجائیں گے ستاون سال کی عمر کے حامل ملازمین کو بھی ریٹائرڈ کے ساتھ ساتھ گھر بیٹھے ڈائریکٹرز کو بھی فارغ کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ اس حوالے سے چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل کا کہنا ہے کہ ادارے میں چھ سے سات ہزار ملازمین کی ضرورت ہے جبکہ اٹھارہ ہزار ملازمین کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :