”چین کیساتھ فروغ پذیر تعلقات پر بہت خوش ہیں “

چین سری لنکا معاہدوں میں تمام رکاوٹیں دو ر کردی ہیں ، سری لنکن وزیر

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:09

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء ) سری لنکا نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ فروغ پذیر معاشی تعلقات سے بہت خوش ہیں کیونکہ چین ان کے ملک میں بڑے بڑے منصوبوں پر بھاری سرمایہ کاری کررہا ہے ، اقتدار سنبھالنے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ چین اور سری لنکا کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر عمل کرنے میں کچھ مشکلات ہیں تا ہم ہم نے اب ان مشکلات کو دور کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات بین الاقوامی تجارت کے وزیر مملکت سوجیوا سینا سنگے نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ چین سرمایہ کاری زون میں سرمایہ کاری کرے گا جو ملک کے جنوبی اور دیگر علاقوں میں بنائے جائیں گے ، سری لنکا چین کے ساتھ اس انداز میں کام کرے گا کہ اس سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائد ہ حاصل ہو ۔انہوں نے کہاکہ سری لنکا اپنی اقتصادی اور ملکی ترقی کو تیز کرنے کے لئے کئی ممالک کے ساتھ کام کررہا ہے جن میں چین بھی شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :