اقوام متحدہ پناہ گزینوں کے مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرے

ترقی پذیر ممالک میں پناہ گزینوں کی موجودگی معاشی ، سماجی دباؤ کا باعث بن رہی ہے مہاجرین کا مسئلہ انسانی ضمیر اور صلاحیتوں کا امتحان ہے ،چینی مشن کے سربراہ ماؤ زاؤ زو

جمعرات 6 اکتوبر 2016 16:09

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء ) چین نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کے مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنے کیلئے فوری اور موثر اقدامات کرے کیونکہ انسانی ہمدردی کے اصولوں کے مطابق اور مزید مسائل سے بچنے کیلئے پناہ گزینوں کے تحفظ کیلئے ایک مناسب میکنزم تیار کیا جائے کیونکہ اس سے انسانی مسائل پیداہورہے ہیں جو پوری انسانی ضمیر اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ان کی صلاحیتوں کا امتحان ہے ، اس لئے تمام ممالک بین الاقوامی مہاجرین کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں چینی مشن کے سربراہ ماؤ زاؤ زو نے ہائی کمشنر پروگرام کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 67ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مہاجرین کے نقطہ نظر اور چین کی پالیسی کے بارے میں کھل کر بات کی ۔انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں مہاجرین کی اکثریت موجود ہے جس سے ان ممالک کی معیشت اور سماجی ترقی پر دباؤ بڑھ گیا ہے ، اس لئے بعض ممالک نے ان پناہ گزینوں کیخلاف جذبات ابھررہے ہیں جس کی وجہ سے ان مہاجرین کے حقوق کا تحفظ ضروری ہو گیا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ پناہ گزینوں کے مسئلے پر اپنی توجہ مرکوز کریں اور ان کے مسائل کی وجوہات تلاش کرکے انہیں حل کرنے کی کوشش کریں ۔

متعلقہ عنوان :