سمندری طوفان، میتھیو بحیرہ کیربین نے ہیٹی اور کیوبا میں تبائی مچادی ، 26افراد ہلاک ،ہزاروں بے گھر

جمعرات 6 اکتوبر 2016 15:23

پورٹ او پرنس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء ) سمندری طوفان، میتھیو بحیرہ کیربین نے ہیٹی اور کیوبا میں تبائی مچادی جس کے نتیجے میں26افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ،امدادی ٹیمیں متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے میں مصروف ہیں،اب تک دس ہزار افراد کو عارضی خیموں میں منتقل کردیا ہے جبکہ کئی ہزار افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق سمندری طوفان، میتھیو بحیرہ کیربین نے ہیٹی اور کیوبا میں تبائی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10ہوگئی ہے ۔کیربین کے خطے کے لیے امریکی افواج کے کمانڈر، امریکی بحریہ کے ایڈمرل، کرٹ ٹِڈ نے بدھ کے روز اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ہیٹی کی حکومت کی مدد کی درخواست پر امریکہ نو فوجی ہیلی کاپٹر روانہ کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

اِن میں سے کچھ ہیلی کاپٹر تلاش اور امداد کی کارروائیاں کریں گے، جب کہ دیگر رسد کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوں گے۔انھوں نے بتایا کہ امریکی بحریہ کے ایک ایڈمرل ہیٹی جا رہے ہیں تاکہ طوفان کے نتیجے میں امداد کی فراہمی سے متعلق کام میں مشترکہ ٹاسک فورس سے رابطہ قائم ہو سکے، اور توقع ہے کہ 150 سے 200 فوجی اہل کار ہیٹی پہنچیں گے۔ اِن میں تقریبا 100 وہ اہل کار ہوں گے جو ہیلی کاپٹر کی تعیناتی سے متعلق ہوں گے۔

ایڈرمل ٹِڈ نے کہا کہ یہ تمام کارروائی پورٹ او پرنس ہوائی اڈے پر ہوگی۔ہیٹی نے اپنے صدارتی انتخابات کو مخر کر دیا ہے، جو اتوار کو ہونے والے تھے، چونکہ متعدد اسکول اور چرچ، جنھیں پولنگ اسٹیشن بنایا جانا تھا، ان میں بے گھر ہونے والے ہزاروں لوگوں کو پناہ دی گئی ہے۔ہیٹی کی حکومت نے عالمی دنیا سے مدد کی اپیل کردی ہے ہیٹی حکومت کی درخواست پر امریکہ نے نو فوجی ہیلی کاپٹرمتاثرہ علاقوں میں روانہ کردئیے ہیں۔سمندری طوفان میتھیو کے باعث رواں ہفتے ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے طوفان آج امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرائے گا۔

متعلقہ عنوان :