راس الخیمہ کی سڑکوں تیز رفتار گا ڑی چلانے والوں کے لیے لیزر گن کیمرے کا استعمال شروع

جمعرات 6 اکتوبر 2016 15:15

راس الخیمہ کی سڑکوں تیز رفتار گا ڑی چلانے والوں کے لیے لیزر گن کیمرے ..

راس الخمیہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6 اکتوبر 2016ء): شارجہ ٹریفک پولیس نے تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے والے افراد کے لیے نئی لیزر گن ٹیکنالوجی ”TruCAM“ کا استعمال شروع کر دیا ہے ۔ اس کیمرے کی مدد سے ڈرائیوروں کی طرف سے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر یہ کیمرہ فوراََ ان کی خلاف ور زی ریکارڈ کر لے گا۔

(جاری ہے)

راس الخیمہ پولیس ترجمان کا کہناہے کہ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے میں آسانی ہو گی۔ اس کیمرے سے ایک وقت میں چار سے پانچ لینز پر تیز رفتاری کے ساتھ چلنے والی گاڑیوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتاہے ۔ سپیڈ گن کیمرے کی مدد سے کار کی نمبر پلیٹ دوسری تفصیلات معلوم کی جا سکتیں ہیں۔