پرتگال کے سابق وزیر اعظم انٹونیو گوٹریز غیر سرکاری طور پر اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل منتخب

جمعرات 6 اکتوبر 2016 15:13

اقوام متحدہ ۔ 6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) پرتگال کے سابق وزیر اعظم انٹونیوگوٹریز غیر سرکاری طور پر اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس سلسلے میں ایک اہم ووٹنگ میں 67 سالہ انٹونیو گوٹریزکی حمایت میں 13 ووٹ آئے جب کہ انہیں نہ ملنے والے دو ووٹوں میں یہ کہا گیا تھا کہ وہ اس بارے میں اپنی رائے دینا نہیں چاہتے۔

اقوام متحدہ کے لیے روس کے سفیر ویٹالی چورکن نے کونسل کے صدر کی حیثیت سے ان کے منتخب ہونے کا اعلان کیا۔رسمی ووٹنگ اس حوالے سے نمایاں تھی کہ پہلی مرتبہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان نے، جنہیں ویٹو کا اختیار حاصل ہے، ووٹ کے لیے رنگ دار پرچیوں کا انتخاب کیا جس کا مقصد امیدواروں کے ووٹ کو ظاہر کرنا تھا۔

(جاری ہے)

انٹونیوگوٹریز نے کو سلامتی کونسل کے کم از کم 9 ووٹ حاصل کرنا تھے ۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی نیمتفقہ طور پر ان کو عالمی ادارے کا سربراہ بنانے کی حمایت کی تھی۔انٹونیو گوٹریز پرتگال کی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔وہ انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی اور پرتگالی زبانیں روانی سے بولتے ہیں۔وہ دس سال تک اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین بھی رہ چکے ہیں۔وہ رواں سال کے آخر میں بان کی مون کی دوسری پانچ سالہ مدت پوری ہونے کے بعد اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

متعلقہ عنوان :