سعودی عرب ، کا رحادثہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

جمعرات 6 اکتوبر 2016 15:13

مدینہ۔ 6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں کار کے حادثے میں سعودی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انجمن ہلال احمر کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ انھیں شاہراہ ینبوع پر ایک حادثے کی اطلاع ملی تھی۔جب رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچے تو کار میں آگ لگی ہوئی تھی اور اس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوچکے تھے۔واضح رہے کہ فرینڈز آف ریڈ کریسنٹ کمیٹی کی جانب سے کچھ عرصہ قبل فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق سعودی مملکت میں ہر سال قریبا5 لاکھ 26 ہزار سڑک حادثات پیش آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :