کراچی میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے مواقع موجود ہے، حکومت ہرقسم کی تعاون بھی فراہم کررہی ہے

فرانس کے قونصل جنرل کی کمشنر کراچی سے ملاقات

جمعرات 6 اکتوبر 2016 15:06

اچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد سے فرانس کے قونصل جنرل فرینکوٹیزڈال اورسو نے ملاقات کی ہے۔کمشنرکراچی کے دفتر میں ہونیوالی اس ملاقات میں اعجاز احمد نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب اور پر امن شہر ہے جہا ں غیر ملکی سرما یہ کاری کے بھر پو راور پر کشش مو اقع مو جو د ہے ،حکومت ملکی و غیر ملکی سرما یہ کا روں کو ہر ممکنہ سہو لیات اور مراعات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو ٹیکنکل ایکسپرٹیز کے حوالے سے بھی معاونت کی سہو لت فراہم کررہی ہے ۔

کمشنر کراچی نے فرانسیی قونصل جنرل کو بتا یا کہ کراچی میں سماجی و ثقافتی سر گرمیو ں کو فروغ دیا جا رہا ہے ،اور نو جو انو ں کو ان پر وگراموں میں شرکت کے بھر پو ر مواقع فراہم کیئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی نے قونصل جنرل کو حکومتی اور خا ص طور کراچی ڈویژن کی انتظامیہ کی جا نب سے عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے کیئے گئے اقدامات اور انتظامات کے حوالے سے بھی تفصیلا ت سے آگاہ کیا ،فرانسیی قونصل جنرل نے حکومتی اور خصوصا کراچی انتظامیہ کی جانب سے عوام کی فلاح بہبو د اور ریلیف کیلئے کیے گئے اقدامات اور پالیسی کی تعریف کی اور اپنی اور حکومت فرانسیی کی جانب سے مختلف امور کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلا یا ،ملا قات میں با ہمی دلچسپی کے امو ر پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس مو قع پر کمشنر کراچی نے قونصل جنرل کو یا د گار شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :