مدھیہ پردیش میں آٹھویں جماعت کاطالب علم فیس بک پوسٹ میں پاکستان کی حمایت کے الزام میں گرفتار

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:48

بروانی ۔06 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے آٹھویں جماعت کے طالب علم کو فیس بک پوسٹ میں پاکستان کی حمایت کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق طالب علم کنیہاشرما نے جو چھٹی کے بعد ویلڈنگ کی ایک دکان میں بھی کام کام کرتا ہے ،کی فیس بک وال پر کی گئی پوسٹ میں پاکستان کی حمایت اور بھارت کی مخالفت میں تحریر پوسٹ کی جس پر مدھیہ پردیش کے ضلع بروانی کے گاؤں بلواری کے کھٹواری گورنمنٹ سکول کے استاد شروان راٹھور نے پولیس کو شکایت کی ۔

طالب علم کی پاکستان کی حمایت میں پوسٹ کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سینکڑوں افراد نے وارلہ پولیس سٹیشن کے باہر جمع ہو کر مذکورہ طالب علم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے پوسٹ کی تصدیق کے بعد طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :