افغانستان میں امن پورے خطے کے مفاد میں ہے‘ چین

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:42

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء ) چین کے وزیر خارجہ کے معاون خصوصی تن شی جون نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پورے خطے کے مفاد میں ہے ،چین کی افغان امور پر پوری توجہ ہے چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کے معاون خصوصی تن شی جو ن نے برسلز میں مسئلہ افغانستان کے حل کے لیے منعقد ہونے والے وزارتی سطح کے اجلاس میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تن شی جون نے کہاافغانستان میں قیام امن اور ترقی خطے کے تمام ملکوں کے مفادات سے ہم آہنگ ہے انہوں نے کہاافغانستان کے ہمسائیہ ممالک کی حیثیت سے چین افغان امور پر بڑی توجہ دیتا ہے اور متعلقہ فریقین کے ساتھ قریبی تعاون کرتا چلا آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :