عبداللہ حسین ہارون کا شاہ تراب الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب عبداللہ حسین ہارون نے معروف عالم دین اور جماعت اہلسنت کے سربراہ سید شاہ تراب الحق کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ ان کی وفات ایک ناقابل ِتلافی نقصان ہے اور ان کی وفات سے مجھے ذاتی طور پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

عبداللہ حسین ہارون نے مرحوم کے صاحبزادے شاہ سراج الحق اور ان سے وابستہ مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔